Reg: 12841587     

اسرائیلی فوج کے غزہ میں رہائشی علاقوں، اسپتالوں پر حملے جاری، مزید 107فلسطینی شہید

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

اسرائیلی فوج کے غزہ میں رہائشی علاقوں، اسپتالوں پر حملے جاری ہیں، الناصر اسپتال غیر فعال ہونے سے 8 مریض انتقال کر گئے۔

 غزہ وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 107فلسطینی شہید اور 145

اسرائیل نے رمضان تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہونے پر رفح میں زمینی آپریشن کا اعلان کیا ہے تاہم یورپی یونین نے اسرائیل کو رفح پر چڑھائی کرنے سے خبردار کر دیا۔

ای یو وزرائے خارجہ کا کہنا ہے رفح پر حملہ 15 لاکھ بے گھر فلسطینیوں کے لیے تباہ کُن ہوگا۔

دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی فوج پر حماس کی جانب سے حملے کیے گئے جس میں کئی اسرائیلی فوج ہلاک اور متعدد کو زخمی کرنے کا دعویٰ  کیا گیا۔

ادھر فرانسیسی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کے پاس خفیہ سرنگوں کا نیٹ ورک غزہ کی پٹی میں حماس کے قائم کردہ نیٹ ورک سے زیادہ جدید ہے جوکہ اسرائیل تک پھیلا ہوا ہے۔

زخمی ہوگئے۔فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 29 ہزار سے بڑھ گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات، گورننس بڑے مسائل میں شامل

Next Post

اسحاق ڈار اور شمشاد اختر سمیت مزید 3 نام وزیر خزانہ کی دوڑ میں شامل

Related Posts
Total
0
Share