Reg: 12841587     

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہ قراقرم دو روز بعد عارضی طور پر کھول دی گئی

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

شدید بارش برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ قراقرم بھاشا اور تھور مینار کے مقامات پر بند ہوگئی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق شام 6 بجے تک بعد شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کیلئے مکمل کھول دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپر کوہستان کے علاقے میں بھاشا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہِ قراقرم دوبارہ بند ہوگئی تھی جس کے بعد وہاں متعدد گاڑیوں میں بڑی تعداد میں مسافر پھنس گئے تھے۔

اس سے قبل شدید بارش اور برفباری کے باعث قراقرم ہائی وے کے 9 مقامات پر سڑک بلاک ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں 1055 مسافروں کو لے کر آنے والی تقریباً 95 گاڑیاں ہائی وے پر پھنس گئی تھیں۔

شدید بارش اور برفباری کے بعد قراقرم ہائی وے پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں نے پھنسی ہوئی تمام گاڑیوں اور مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

اسحاق ڈار اور شمشاد اختر سمیت مزید 3 نام وزیر خزانہ کی دوڑ میں شامل

Next Post

جو بائیڈن کی جانب سے گالی دیے جانے پر پیوٹن نے کیا جواب دیا؟

Related Posts
Total
0
Share