Reg: 12841587     

مسلم لیگ ن کی مریم نوازکےسوا سینئر قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

مسلم لیگ ن نے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سوا سینئر پارٹی قیادت کو صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق شہباز شریف قصور اور لاہور کی صوبائی نشستیں چھوڑ دیں گے جبکہ حمزہ شہباز لاہور کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سردار غلام عباس چکوال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے جبکہ رانا تنویر شیخوپورہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نارووال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے جبکہ سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان کی صوبائی نشست چھوڑیں گے اور جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔

خیال رہے کہ آج ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جبکہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس تاحال طلب نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

جو بائیڈن کی جانب سے گالی دیے جانے پر پیوٹن نے کیا جواب دیا؟

Next Post

بلاول نے دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا

Related Posts
Total
0
Share