Reg: 12841587     

بلاول نے دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود پر دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان  کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے انتخابی حلقے کے تمام فارم 45 عوام کے سامنے رکھ دیے اور کہا کہ فارم 47 کے مطابق میں نے ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لیے ہیں جو میری حریف پر ایک لاکھ سے زیادہ کی برتری ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 194 سے ایک فراڈیے نے لاڑکانہ میں میری کامیابی کو دھاندلی سے تعبیر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ بجائے عزت کے ساتھ اپنی شکست تسلیم کریں، شکست خوردہ افراد جھوٹ بولنے پر اتر آئے ہیں، یہ ان افراد سے ناانصافی کررہے ہیں جن کے الزمات جائز نوعیت کے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

مسلم لیگ ن کی مریم نوازکےسوا سینئر قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت

Next Post

آج سندھ اسمبلی میں نئے ارکان کی حلف برداری، پنجاب میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا

Related Posts
Total
0
Share