گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
بلوچستان میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ کہیں موسلادھار بارش اور کہیں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، مسلم باغ، قلعہ سیف اللّٰہ اور بولان طوفان سے متاثر ہیں جہاں شدید بارشیں ہوئیں۔
کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کے بعد مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی جبکہ زیارت، چمن، کوژک ٹاپ، کان مہترزئی اور بولان میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
فروری کے اختتام پر یخ بستہ ہواؤں، بارش اور برفباری نے ٹھنڈ پھر بڑھا دی ہے۔
ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک اور شوال میں برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔
میران شاہ، میر علی، غلام خان اور دتہ خیل کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔
علاوہ ازیں چلاس میں تتہ پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بند شاہراہ قراقرم یکطرفہ ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہے۔