Reg: 12841587     

کراچی میں ہواؤں کی رفتار آج مزید تیز ہونے کا امکان

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

بلوچستان اور سندھ میں مغربی ہواؤں کا راج  ہے جب کہ سسٹم کے زیر اثر کراچی میں کل شام سے تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں علی الصبح کے اوقات میں درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں شمال مشرق سے 34 سے 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا کی رفتار میں اضافے کا امکان ہے اور آج شام تک تیز ہواؤں کی رفتار 45 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ اور گردونواح میں بارش سے سردی بڑھ گئی، شہر کے کئی علاقوں میں سوئی گیس پریشر نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر گوادر،خاران، رحیم یارخان اور جہلم میں بھی بارش ہوئی، اس کے علاوہ غذر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

شمالی وزیرستان میں 2 روز سے جاری بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ، سڑکوں سےبرف ہٹا کر رزمک اور جنوبی وزیرستان کا رابطہ بحال کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

(ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

Next Post

خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے

Related Posts
Total
0
Share