Reg: 12841587     

خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے، دونوں صوبائی اسمبلیوں میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی اور بلوچستان میں اسپیکر جان محمد جمالی کے بجائے نومنتخب رکن زمرک خان اچکزئی بطور پریزائیڈنگ افسر ارکان اسمبلی سے حلف لیں گے۔

دونوں اسمبلیوں کیلئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا میں نو منتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے

خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج ہونے والے پہلے اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملنے کے حوالے سے فیصلہ نہ ہونے پر خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 نشستیں خالی رہیں گی۔

اسمبلی اجلاس کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ اسمبلی کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

اسمبلی اجلاس کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ اسمبلی کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے پہلے اجلاس میں خواتین کی مخصوص 26 نشستوں میں جمیعت علمائے اسلام ف اور مسلم لیگ ن کی 2-2 خواتین اور پیپلز پارٹی کی ایک خاتون حلف لیں گی جبکہ 21 مخصوص نشستیں خالی رہیں گی اور اقلیتوں کی چار نشستوں پر بھی اراکین حلف نہیں لے سکیں گے۔

حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جبکہ دوسرے دن ان عہدوں پر انتخابی عمل ہوگا جبکہ جمعے کے روز نومنتخب اراکین اسمبلی قائد ایوان کا انتخاب کریں گے۔بلوچستان کی بارہویں اسمبلی کا اجلاس بھی آج ہو رہا ہے

آج ہی بلوچستان کی بارہویں اسمبلی کا پہلا اجلاس بھی ہو رہا ہے، صوبائی اسمبلی کے اجلاس کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

کوئٹہ کے زرغون روڈ پر قائم بلوچستان اسمبلی کی عمارت میں رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں، سہ پہر 3 بجے بلوچستان کی بارہویں اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد ہوگا جس میں صوبے کے 65 میں سے 62 کامیاب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

تین اراکین اسمبلی نوٹیفکیشن کا اجرا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر جان محمد جمالی علالت کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے، اس لیے گورنر بلوچستان کی جانب سے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی کو پر یزائیڈنگ نامزد کیا گیا ہے، وہ اراکین سے ان کے عہدے کا حلف بھی لیں گے۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے قبل وہاں تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اسمبلی اجلاس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے بھی خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی پلان کے تحت کسی بھی رکن اسمبلی کے نجی گارڈز کو احاطہ اسمبلی میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ میڈیا کیلئے خصوصی پاسز کا اجرا کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران سکیورٹی وجوہات کی بنا پرکسی بھی مہمان کو  پاسز جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

کراچی میں ہواؤں کی رفتار آج مزید تیز ہونے کا امکان

Next Post

اسمبلی اجلاس نہ بلانے کا صدر کا اقدام آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی نہیں ہوگا

Related Posts
Total
0
Share