Reg: 12841587     

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کا شیڈول تبدیل کر دیا۔

قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے اور حلف کے بعد تمام ارکان رجسٹر پر دستخط کریں گے۔

اراکین قومی اسمبلی کے حلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلا مرحلہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا ہو گا، پہلے سامنے آنے والے مجوزہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی یکم مارچ کو جمع ہونے تھے اور 2 مارچ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہونا تھا۔

تاہم اب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کاغذات نامزدگی آج دن 12بجے سے پہلے جمع کرائیں گے اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن جمعہ یکم مارچ کو ہو گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے مسلم لیگ ن نے ایاز صادق کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی نے غلام مصطفیٰ شاہ کو نامزد کیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے تاحال کسی کو بھی امیدوار نامزد نہیں کیا گیا جبکہ جے یو آئی نے ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا کہ وہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دیں گے یا اپنا امیدوار سامنے لائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

اسمبلی اجلاس نہ بلانے کا صدر کا اقدام آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی نہیں ہوگا

Next Post

اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہونگے: لیگی رہنما نے تصدیق کردی

Related Posts
Total
0
Share