گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے حادثات کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
بارش کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکت کا واقعہ خاران میں پیش آیا جہاں چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور بچوں کا والد زخمی ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں گوادر، نوشکی، خاران، خضدار،کوہلو، جھل مگسی اورنوکنڈی میں بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
نوشکی میں موسلا دھار بارش کے بعد نالوں میں طغیانی پیدا ہوگئی جب کہ ریلوے لائن میں شگاف پڑنے سے پاک ایران ریلوے رابطہ منقطع ہوگیا۔
دوسری جانب مکران کوسٹل ہائی وے پر بڑا شگاف پڑنے سے پاک ایران زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔
گوادر کے علاقے پلیری کےقریب مکران کوسٹل ہائی وےپرپل ٹوٹنےسے گاڑی ندی میں گرگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں افراد کو نکال لیا گیا۔
حکومت نے گوادر کوآفت زدہ قراردیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں اور راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔