Reg: 12841587     

امریکی نائب صدر کاملا ہیریس نے غزہ جنگ بندی اور امداد کی ترسیل یقینی بنانے پر زور دیدیا

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے حماس اور اسرائیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین فوری جنگ بندی پر راضی ہوجائیں اور غزہ میں متاثر شہریوں کیلئے امداد کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران امریکی نائب صدر نے حماس اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر چھ ہفتے کی جنگ بندی پر رضامند ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں بے گناہ لوگ انسانی تباہی کا شکار ہیں، اسرائیل کو تباہ شدہ علاقوں میں امداد کی ترسیل بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

کاملا ہیرس کا کہنا تھا کہ غزہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد وہاں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، اس وقت میز پر ایک معاہدہ موجود ہے، حماس کو اس معاہدے پر رضامندی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے مررہے ہیں، وہاں کے حالات غیرانسانی ہیں، اسرائیلی حکومت کو بغیر کسی بہانے کے امداد کی ترسیل میں نمایاں اضافہ کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

Next Post

راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ سے متعلق اہم فیصلہ، ایف آئی نے رپورٹ جمع کروادی

Related Posts
Total
0
Share