Reg: 12841587     

بلوچستان کے 20 اضلاع کے اسکول آج سے کھلیں گے

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

بلوچستان کے سرد علاقوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا، صوبے کے 20 اضلاع میں اسکول آج سے کھلیں گے۔

نئے تعلیمی سال کی داخلہ مہم میں ڈھائی لاکھ سے زائد نئے بچوں کے داخلے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے حکام کاکہنا ہے کہ اس سال نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر بلوچستان کے اسکولوں میں ’آؤ بچو اسکول چلیں‘ کے عنوان سے داخلہ مہم شروع کی جارہی ہے جس میں 2 لاکھ 69 ہزار 143نئے بچے اسکولوں میں داخل کئے جائیں گے۔

حکام کے مطابق بلوچستان بھر میں پہلی سے بارہویں جماعت کے طلبا کو مفت کتب فراہم کی جائیں گی، کتابوں کی چھپائی کا کام تقریباً مکمل ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں موسم سرما کی تعطیلات کیلئے اسکول 16 دسمبر کو بند کئے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

پیوٹن کیلئے پیغام ہے ہم یوکرین کیساتھ کھڑے ہیں، ہار نہیں مانیں گے: امریکی صدر

Next Post

سوئیڈن نے نیٹو میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی، رکن ممالک کی تعداد 32 ہوگئی

Related Posts
Total
0
Share