Reg: 12841587     

دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

دنیا بھر میں خواتین کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے اور اس دن کی مناسبت سے پاکستان میں بھی آج تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

خواتین کھیتوں کھلیانوں سے لےکر جدید سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں، چنانچہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر  آج ملک  بھر میں ریلیاں، واک، سیمینارز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر  وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج کادن ہرشعبے میں خواتین کی کامیابیوں کے اعتراف کا دن ہے، خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیح رہے گی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پہلی بار 1975 میں خواتین کے عالمی سال کے موقع پر خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

سوئیڈن نے نیٹو میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی، رکن ممالک کی تعداد 32 ہوگئی

Next Post

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا آواران کا دورہ، شہدا کے اہلخانہ اور عمائدین سے ملاقات

Related Posts
Total
0
Share