Reg: 12841587     

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا آواران کا دورہ، شہدا کے اہلخانہ اور عمائدین سے ملاقات

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ضلع آواران کے دورے کے دوران سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ  آرمی چیف کوپاک فوج کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ، مقامی عمائدین اور کسانوں سے بات چیت کی۔

جنرل عاصم منیر نے مقامی عمائدین، کسانوں کو سلامتی اور فلاح وبہبود  کیلئےفوج کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی۔

آرمی چیف نے زراعت کی اہمیت اور گرین پاکستان انیشیٹو کے لیے فوج کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ہر قسم کی زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے

Next Post

ہم صرف پارلیمنٹ میں نہیں اس سے باہربھی مشکلات پیداکرسکتے ہیں: مولانا فضل الرحمان

Related Posts
Total
0
Share