گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
لاہور : جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کہ ہم صرف پارلیمنٹ میں نہیں پارلیمنٹ سےباہربھی مشکلات پیداکرسکتے ہیں۔
لاہور میں جے یو آئی پنجاب کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ میری جماعت کو کہاجاتا ہےکہ فلاں امیدوارکو ہمارے حق میں بٹھاؤ، ہمارے امیدواروں سے پیسےمانگے جاتے ہیں، اگر ہم نے ثبوت پیش کیے تو آپ کے لیےکوئی جائے پناہ نہیں بچے گی
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم صرف پارلیمنٹ میں نہیں پارلیمنٹ سےباہربھی مشکلات پیداکرسکتے ہیں، ہمیں اخلاقی اور فکری بنیاد پر ایک قوم رہنے دو، ہمیں جبر کی بنیاد پر ایک قوم نہیں بنایا جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلیوں سے پارلیمنٹ بنتی رہےگی تو پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھوبیٹھےگی، ہمیں جمہوریت کےمطابق تسلسل سے چلنے کیوں نہیں دیا جارہا۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سےکہا اپوزیشن میں آجائیں، کہیں ہماری تحریک کا نشانہ آپ نہ بن جائیں، پارلیمنٹ کی حیثیت نمائشی ادارےکی ہے اور جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے، ہم جمہوریت کو کفر قرار دینے والوں سے لڑرہے ہیں، ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے، بہت سی پارٹیوں کو میدان کی جلدی ہےلیکن آپ کوپتاہے میدان ہماراہوتاہے۔
امریکا سے متعلق بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ امریکا افغانستان اور فلسطین میں اپنےکردارکے بعد کس منہ سے انسانی حقوق کی بات کرتا ہے، امریکا کو معلوم ہے یہی لوگ ہمارے لیے مشکل پیدا کرسکتے ہیں، ہمارا منشور ہے کہ ہم محکوم لوگوں کی آواز بنتے ہیں۔