گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی نے 4 سال میں معیشت کی اینٹ سےاینٹ بجائی، ہمیں کھوکھلی معیشت ملی ہے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دانش مندی نہیں ہو سکتی کہ قرض پہ قرض لیے جائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت ’گڈ ٹو سی یو‘ والی اور الیکشن 2018 جیسا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر پروگرام کو اپنے سیاسی کردار سے منسلک کرنے کا کہا تاہم آئی ایم ایف نے منہ توڑ جواب دیا۔
بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ عارف علوی ایک گروہ کے آلہ کار بنے رہے، الیکشن میں ن لیگ کو توقعات سے کم نشستیں ملی ہیں۔