Reg: 12841587     

ملتان میں رہائشی عمارت گرنے سے 9 افراد جاں بحق

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

ملتان: اندرون شہر کے علاقے میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملتان کے اندرون شہر کے علاقے محلہ جوادیاں میں رہائشی عمارت صبح 4 بجےاپنی مخدوش حالت کے باعث گرگئی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عمارت کا کچھ ملبہ اس کے دائیں بائیں واقع مکانات پر گرا جس کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمیوں کو نشتراسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق عمارت گرنے سے 11 افراد دب گئے تھے، اب تمام افراد کو نکال کر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا۔

ریسکیو آفیسر کا کہنا ہےکہ حادثہ کچن میں گیس لیکیج کی وجہ سے پیش آیا،سحری کے وقت خاتون نے آگ جلائی تو دھماکاہوا، دھماکے سے 3 منزلہ عمارت کا ایک حصہ ساتھ والےکچے مکان پرگرا، اس مکان میں موجود 5 بہن بھائی اور ان کے والدین جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

کوشش کرتا ہوں اپنی پرفارمنس سے فینز کو خوشیاں دوں، ان کی ہر خواہش پوری کروں: بابر اعظم

Next Post

پنجاب حکومت نے 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی منظوری دیدی

Related Posts
Total
0
Share