گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
سکھر، خیرپور اور جیکب آباد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بارش کی وجہ سے شہری بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ لاڑکانہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے کئی درخت گرگئے۔
ادھر بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، چمن، مستونگ، پنچگور اور نوشکی میں بھی بادل برسے جبکہ نوکنڈی، مچھ، دالبندین اور دیگر علاقے ریت کے طوفان کی لپیٹ میں آگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔