Reg: 12841587     

برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت انیل مسرت -نبیل مسرت اور علی منور کے والد محترممیاں منور حسین اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

(لندن (عارف چودھری

برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت پراپرٹی ٹائیکون سابق وزیر اعظم پاکستان کے مشیر انیل مسرت -نبیل مسرت اور علی منور کے والد محترم -پی ٹی آئ برطانیہ کے سابق صدر رانا عبدالستار کے سسر مانچسٹر کی ہر دلعزیز کمیونٹی شخصیت میاں منور حسین مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے انکی نماز جنازہ سینٹرل وکٹوریہ مسجد مانچسٹر میں ادا کر دی گئ جس میں برطانیہ بھر سے کاروباری سیاسی سماجی -مزہبی شخصیات کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی -بعد میں ان کو چیڈل کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا – دوسرے شرکت کرنے والوں میں سابق وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی مشیر پی ٹی آئ کے سینئر راہنما صاحبزادہ عامر جہانگیر – بیرسٹر عامر الیاس -اعجاز -پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر کے چئیرمین ہارون افضل کھٹانہ – عاطف ملک -حاجی عبدالغفار -عبدالجبار – افتخار مجید -عدیل – کنسلٹنٹ ڈاکٹر عامر ایوب -ڈاکٹر محمد اقبال – کراؤن کورٹ کے جج احمد ندیم – ذولفقار مہر -اسلم بھٹہ – چئیرمین مسلم ہیرٹیج سینٹر ناصر محمود – ایزی ھوم کے حاجی محمد شہزاد بشیر -چودھری اختر ملوانہ -رانا وحید -امجد – پی ٹی آئ برطانیہ کے سینئر راہنما ناصر میر -سید اظہر شاہُ-طاھر چودھری – سمائل ایڈ کے چیف ایگزیکٹو شہباز سرور- چودھری خالد ہنجرا-چودھری نصیر ساہیوالی – گوھر جیلانی- ورلڈ وائڈ گروپ کے زاھد اقبال – استاد صفدر-حبیب بینک کے مینجر حامد سلیم -پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ – امین دادا اور دوسرے شامل تھے – مرحوم میاں منور حسین ھمیشہ کمیونٹی کی خدمت اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے -انہیں کی تربیت کی وجہ سے آج انکے صاحبزادے انیل مسرت -نبیل مسرت دنیا بھر میں فلاحی کاموں میں بھر پور حصہ لیتے ہیں – انیل مسرت اور نبیل مسرت اور رانا عبدالستار کا کہنا تھا کہ انہیں کی تربیت اور دعاؤں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا کی ہر چیز سے نوازا ہے اور ہم خیراتی ادارے چلا رہے ہیں وہ ہمارے خاندان کے سربراہ تھے ان کی کمی ھم ھمیشہ محسوس کریں گے -لیکن نظام قدرت کے آگے انسان بے بس ہے لیکن ان کی طرف سے جاری تمام فلاحی کام جاری رکھیں گے ھم آج انکی نماز جنازہ پر شرکت کرنے والے دوست احباب کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر شرکاء -کا کہنا تھا کہ میاں منور حسین کی کمیونٹی خدمات کو ھمیشہ یاد رکھا جائیگا -انکی شخصیت کا خاصا تھا کہ وہ سب کو باہمی اتحاد و اتفاق سے جوڑنے والے تھے -وہ ایک شریف النفس ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے -وہ ایک اچھے باپ اچھے دوست اور کمیونٹی کے جزبہ سے سرشار شخصیت کے مالک تھے اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند فرمائے اور انیل مسرت -نبیل مسرت -علی منور اور تمام فیملی کو صبر جمیل دے آمینمرحوم میاں منور حسین کی سماجی فلاحی اور مزہبی خدمات کے صلے میں وہ کمیونٹی کے اندر نمایاں مقام رکھتے تھے اور انکی کمیونٹی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

پشاور: بچوں کے ساتھ زیادتی اور قابل اعتراض ویڈیو بنانے میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

Next Post

خیبر میں منشیات کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایک سال میں 4 ارب روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی

Related Posts
Total
0
Share