گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
سعودی ولی عہد نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا منصب سنمبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات بھیجنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی شاہی مہمانوں کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں، سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے حرمین الشریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سعودی قیادت اور سعودی عوام کو بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا دعا ہےکہ یہ مقدس ماہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے امن اور خوشحالی لائے۔
سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک میں قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔