Reg: 12841587     

کراچی، فلیٹ سے چینی باشندے کی چند روز پرانی لاش برآمد

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

کراچی پولیس نے گزری کے علاقے میں  فلیٹ سے  مردہ حالت میں ملنے والے چینی باشندے کے مرنے کی وجہ طبعی موت قرار دیدی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش چند روز پرانی ہے، تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور فلیٹ کا دروازہ توڑ کر لاش نکالی۔

پولیس نے بتایا کہ موت بظاہر طبعی معلوم ہوتی ہے لیکن اصل وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے جس میں اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ چینی باشندہ فلیٹ میں اکیلا رہائش پذیر تھا جب پولیس اہلکار فلیٹ پر پہنچے تو دروازہ اندر سے لاک تھا اور فلیٹ میں آنے جانے کا صرف ایک ہی راستہ ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ باہر سے فلیٹ میں کوئی بھی نہیں گیا اور بظاہر نیچرل ڈیتھ کا ہی معاملہ لگتا ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں چینی قونصلیٹ سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

روس اور الحاق شدہ یوکرینی علاقوں میں روسی صدارتی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری

Next Post

ملک میں ٹیکس چوری کے بڑے گروہ کا سرغنہ کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار

Related Posts
Total
0
Share