گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
حریت رہنما و چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کی پُرامن مزاحمت کو کچلنےکے بھارتی حکومت کے منصوبے کا نوٹس لیا جائے۔
جینیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس سے خطاب کے دوران حریت رہنما الطاف حسین وانی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایسی جگہ کا دورہ کیا جہاں انصاف اور سچائی تک رسائی بہت دور کی بات ہے، نام نہاد جمہوریت پسند رہنما کشمیر میں جمہوریت، عوام کے حق خودارادیت کا خاتمہ پسند کرتے ہیں۔
الطاف حسین وانی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی پُرامن مزاحمت کو کچلنے کے بھارتی حکومت کےمنصوبےکانوٹس لیا جائے۔
دوسری جانب حریت رہنما اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرکشمیرانسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز امجد یوسف نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ بی جے پی حکومت کی انتہا پسند پالیسیوں نےکشمیر کا سماجی و سیاسی نظم و نسق تباہ کر دیا ہے۔
امجد یوسف نے مزید کہا کہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی، نظربندیاں اور نقل و حرکت پرپابندیاں معمول بن چکی ہیں، کشمیری عوام نے بی جے پی کی تقسیم اور نفرت کے ایجنڈے کو مسترد کیا ہے۔