Reg: 12841587     

پاکستان کی رینکنگ 15، 16 نمبر پر ہے لیکن ہاکی کے اچھے دن آنیوالے ہیں: سابق اولمپیئن سمیع اللہ

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپیئن سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اب ہاکی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔

یہ بات سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ 2004 سے پاکستان ہاکی میں ہونے والی سیاست سے دور ہوں۔

اولمپیئن سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ افسوس سے کہتا ہوں کہ پاکستان ہاکی تباہی کے دہانے پر ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم 2 بار ورلڈ کپ، 2 بار اولمپکس اور ایشین گیمز میں کوالیفائی نہیں کر سکے۔

اولمپیئن سمیع اللّٰہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان ہاکی کی رینکنگ 15، 16 نمبر پر ہے جو تشویشناک بات ہے، تاہم اب ہاکی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

کشمیریوں کی پُرامن مزاحمت کوکچلنےکے بھارتی منصوبے کا نوٹس لیا جائے: حریت رہنما

Next Post

آئی ایم ایف کا کرپٹو کرنسی اور رئیل اسٹیٹ بزنس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ

Related Posts
Total
0
Share