Reg: 12841587     

وزیراعظم شہباز شریف کی پی ایس ایل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف نے  پی ایس ایل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبار کباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ملتان کا 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد کو مبارک باد پیش کی اور کہا ہے کہ کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرتا ہے،  پی ایس ایل کےکامیاب انعقاد پرپی سی بی،سکیورٹی فورسز ،منتظمین،شائقین کرکٹ کو خراج تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری لیگ میں شاندار مقابلے اور بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دیکھنے میں آئی، پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خصوصی طور پر ممنون ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی، حکومت ملک میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیلئے پرعزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

مسلم لیگ ن جاپان کے چئیرمین اور معروف کاروباری شخصیت ملک محمد یونس نے ٹوکیو ٹاور کے صدیق پیلس ریسٹورنٹ میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا

Next Post

وادی کوئٹہ، نوشکی اور چاغی سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Related Posts
Total
0
Share