Reg: 12841587     

بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر مزید 40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

ایک ماہ کیلئے بجلی 5 روپے  فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنےکی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔

سی پی پی اے درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ  فروری میں پانی سے 24.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی.

درخواست میں کہاگیا ہے کہ فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیداکی گئی۔

درخواست منظور ہونے پر صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا اور اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا 28 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت کرے گی۔

خیال رہے کہ ملک کی دو بڑی گیس فراہم کرنے والی کمپنیاں سوئی نادرن اور سوئی سدرن بھی 100 فیصد سے زائد قیمتوں میں اضافے کیلئے درخواستیں جمع کراچکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

ایف آئی اے نے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کو طلب کرلیا

Next Post

سیہون:کرم پور میں پاگل کتوں کی بہتات، حملوں میں 7 بچے زخمی

Related Posts
Total
0
Share