Reg: 12841587     

غزہ میں جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت کرنے کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں ان کی جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔

عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا حماس سے نمٹنے کے متبادل آپشنز پر غور کر رہا ہے، امریکا رفح میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتےہیں تاکہ غزہ کی پٹی کے مستقبل پرکام کیاجائے، بحیرہ احمرمیں جو ہورہا ہے وہ صرف امریکی نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، ایران پرامریکا دباؤ ڈال رہا ہےکہ وہ حوثیوں پراپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھاکہ حماس کو غزہ کی انسانی صورتحال کی پرواہ نہیں ورنہ وہ مذاکرات کے لیے مذید رعایتیں دیتے۔

خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب سے مصر اور پھر اسرائیل جائیں گے، 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے غزہ پر حملے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن چھٹی مرتبہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

مسلم لیگ (ن) کی سائرہ افضل تارڑ مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب

Next Post

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

Related Posts
Total
0
Share