Reg: 12841587     

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ

لندن (بیورو رپورٹ)

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن آمد پر افسران سے ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ہوئی کمیشن کے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ اقتصادی سفارت کاری پاکستان کو مضبوط کرے گی۔  بیرون ملک پاکستانی مشنز کو سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

روایتی سفارت کاری کے ساتھ ساتھ، پاکستان کو موجودہ حالات کے پیش نظر اقتصادی سفارت کاری کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔  اس سلسلے میں بیرون ملک پاکستان کے تمام مشنز کو سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے-

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو بیش بہا قدرتی اور اعلیٰ معیار کے انسانی وسائل سے نوازا گیا ہے۔  ملک میں ایک عظیم معیشت بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں بشرطیکہ مالیاتی نظم و ضبط اور بیرونی خسارے کو کم کرنے کے لیے مربوط انداز اپنایا جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اب ضرورت ان وسائل کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول وزارتوں کو پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر مضبوط کرنے کے لیے ٹیم اسپرٹ کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔  تاہم موجودہ حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید برآں، بین الاقوامی سطح پر، پاکستان باہمی تعاون کے لیے شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند  ہے۔

وزیر خارجہ نے افسران کو تلقین کی  کہ وہ ملک میں طویل المدتی سرمایہ کاری لانے اور تجارت کو بڑھانے کے لیے محنت اور لگن سے کام کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

ایف بی آر میں اصلاحات اور آٹومیشن کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم

Next Post

ہمارے مشکل وقت کے سیاسی ورکرز دوست اور ساتھی ہی مسلم لیگ ن کا اصل سرمایہ ہیں

Related Posts
Total
0
Share