Reg: 12841587     

سنیئر رہنماء مسلم لیگ ن چوہدری کریم یوسف المعروف مولوی شکور کے آفس سیالکوٹ میں سیاسی و کاروباری شخصیت اور پی پی 45 سیالکوٹ مقصود احمد بٹ عمیر احمد بٹ کی خصوصی ملاقات ہوئی

(خصوصی رپورٹر)

قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے قریبی و مخلص ساتھی اور سنیئر رہنماء مسلم لیگ ن چوہدری کریم یوسف المعروف مولوی شکور کے آفس سیالکوٹ میں سیاسی و کاروباری شخصیت مسلم لیگ ن مسقط عمان کے سنیئر نائب صدر مقصود احمد بٹ اور پی پی 45 سیالکوٹ مسلم لیگ ن کے صدر عمیر احمد بٹ کی خصوصی ملاقات ہوئی

ملاقات میں کاروباری و سیاسی امور پر گفت و شنید ہوئی

چوہدری کریم یوسف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو اندھیروں کی دلدل سے نکال کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن کریگی
مسلم لیگ ن کی حکومت کا عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا، بیروزگاروں کو روز گار فراہم کرنا اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنا اولین ترجیح ہے
ہماری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا ویژن ہے کہ ملکی معیشت کو مستحکم کیا جائے،لوگوں کو بروقت انصاف دلانا اور لوگوں کو انکی دہلیز پر نادرا کارڈز، جائیدادوں کی رجسٹریشن ،پیدائش و اموات اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے علاوہ دیگرسہولیات جو بھی ممکن ہو سکے فراہم کرنا ہے
مقصود احمد بٹ نے چوہدری کریم یوسف المعروف مولوی شکور کا پرتکلف میزبانی پر انکا شکریہ ادا کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

اوورسیز پاکستانیوں کی وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک سے خصوصی ملاقات اور مبارکباد

Next Post

الشفا کے بعد اسرائیلی فورسز کا النصر اور ال امل اسپتال کا محاصرہ، فلسطینی ہلال احمر کا رکن شہید کردیا

Related Posts
Total
0
Share