Reg: 12841587     

الشفا کے بعد اسرائیلی فورسز کا النصر اور ال امل اسپتال کا محاصرہ، فلسطینی ہلال احمر کا رکن شہید کردیا

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

قابض  اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال کے بعد جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے النصر اور ال امل اسپتال کا محاصرہ شروع کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے دونوں اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق ال امل اسپتال کمپلیکس اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے، اسرائیلی طیاروں نے ال امل اسپتال کے اطراف 40

فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ال امل اسپتال سے زخمیوں اور عملے کو بےدخل کرنے کے لیے اسموگ بموں سے حملے کیے جبکہ اسپتال میں سینکڑوں بےگھر فلسطینیوں نے پناہ لی رکھی ہے۔

 عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں کے دوران  فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا ایک رکن شہید ہوگیا ہے۔

قابض اسرائیلیوں نے  رفح میں مکان پر بمباری کی جس کے نتیجےمیں 7 فلسطینی شہید ہوگئے، بتایا جارہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید80سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےجواب میں حماس  کی جانب سے بھی جوابی حملے جاری ہیں، حماس نےالشفا میڈیکل کمپلیکس کے اطراف 3 صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے  حماس کا کہنا ہے کہ القسام بریگیڈ اور القدس بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کوبھاری نقصان پہنچایا۔

اہداف کو نشانہ بنایا اور  اسپتال کے ایمرجنسی روم پر بھی دھاوا بول دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

سنیئر رہنماء مسلم لیگ ن چوہدری کریم یوسف المعروف مولوی شکور کے آفس سیالکوٹ میں سیاسی و کاروباری شخصیت اور پی پی 45 سیالکوٹ مقصود احمد بٹ عمیر احمد بٹ کی خصوصی ملاقات ہوئی

Next Post

پیس اینڈ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن فیصل آباد کی طرفسے بین المذاہب کو فروغ دینے کیلئے افطار ڈنر اور یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

Related Posts
Total
0
Share