فیصل آباد (جوزفین کرسٹینا )کی رپورٹ
پیس اینڈ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن فیصل آباد کی طرفسے بین المذاہب کو فروغ دینے کیلئے افطار ڈنر اور یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد۔
پیام امن سپین کی صدر اور انڈر گروانڈ نیوز سپین کی نمائندہ جوزفین کرسٹینا کی خصوصی شرکتفیصل آباد کے نواحی علاقے وارث پورہ میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے پیس اینڈ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن نے تین یونین کونسل کے ساتھ ملکر افطار ڈنر اور یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا۔جس میں پیام امن سپین کی صدر اور بین المذاہب ہم آہنگی میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد سپانش اور انڈر گروانڈ نیوز سپین کی نمائندہ جوزفین کرسٹینا نے خصوصی شرکت کی۔ آرگنائزر یوسف عدنان اور پرویز صادق نے تمام مہمانوں کو پھول پیش کر کے خوش آمدید کہا۔عدنان یوسف نے جوزفین کرسٹینا کی بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوزفین کرسٹینا نے یورپ میں رہ کر وطن عزیز اور مسیحیوں کا سر فخر سے بلند کیا ہوا ہے ۔جوزفین کرسٹینا نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آرگنائزر کو اچھے ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب اتحاد اور اتفاق سے ملکر وطن عزیز کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے پیس اینڈ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کی کاوش کو سراہا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور پیام امن سپین کے بارے بریف کیا ۔انہوں نے امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی پیش کی۔اس موقع پر شرکاء کےلیے افطاری کا معقول انتظام کیا گیا تھا اور بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیے