Reg: 12841587     

مدینہ مسجد راچڈیل یو کے اسلامک مشن میں روزہ افطار کروانے والے خوش نصیب افراد جوپر تکلف اہتمام کرتے ہیں

راچڈیل (خصوصی رپورٹر)

مدینہ مسجد راچڈیل یو کے اسلامک مشن میں روزہ افطار کروانے والے خوش نصیب افراد جو روزہ داروں کو اس مہینے میں روزہ افطار کروانے کے لیے پر تکلف اہتمام کرتے ہیں

احادیث مبارکہ سے ثابت ہے
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
جس نے روزہ دار کو افطار کرایا، تو یہ اس کے لیے گناہوں کی مغفرت اور آتشِ دوزخ سے آزادی کا ذریعہ ہوگا،اسے اس روزے دار کے برابر ثواب دیا جائے گا، بغیر اس کے کہ روزے دار کے ثواب میں کوئی کمی کی جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم میں سے ہر ایک کو تو افطار کرانے کا سامان (وسائل) میسّر نہیں ہوتے
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ یہ ثواب اس شخص کو بھی دے گا،جو دودھ کی تھوڑی سی لسّی پر، یا صرف پانی ہی کے گھونٹ پر کسی روزے دار کو افطار کرا دے اور جو کوئی کسی روزے دار کو پورا کھانا کھلا دے، اسے اللہ تعالیٰ حوضِ کوثر سے ایسا سیراب کرے گا کہ جس کے بعد اسے کبھی پیاس ہی نہیں لگے گی جب تک کہ وہ جنّت میں نہ پہنچ جائے گا
رمضان المبارک آخری عشرے میں داخل ہوتے ہی مدینہ مسجد راچڈیل کیطرح پورے ملک برطانیہ میں تمام مساجد میں روزہ افطار کروانے والے خوش نصیب افراد اور روزہ افطار کرنے والے روزہ داروں میں ہر روزاضافہ ہو رہا ہے
اللہ کریم ماہ رمضان المبارک میں ہمیں زیادہ سے زیادہ برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

پیس اینڈ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن فیصل آباد کی طرفسے بین المذاہب کو فروغ دینے کیلئے افطار ڈنر اور یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

Next Post

چوہدری امانت حسین مہر۔۔چوہدری عظمت حسین مہر۔۔چوہدری اشفاق باغانوالہ اور چوہدری شعیب ورک کی طرفسے افطار ڈنر

Related Posts
Total
0
Share