Reg: 12841587     

ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی اور سابق ممبر برطانوی انجیلا رینر نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ھے

عارف چودھری )آشٹن برطانیہ)

برطانیہ بھر کی طرع آشٹن میں بھی چار جولائ کو ھونے والے جنرل الیکشن کی کمپین شروع ھو گئ ھے اسی سلسلے میں ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی اور سابق ممبر برطانوی انجیلا رینر نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ھے آج گریٹر مانچسٹر کی کاروباری سماجی شخصیت چودھری اختر ملو انہ -اور اسلامک گیونرل کمیٹی آشٹن کے صدر چودھری قمر الزمان اور انکی فیملی دوست احباب نے ممتاز سماجی شخصیت چودھری رفاقت کے ڈیرے پر خصوصی انتخابی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا جس میں مقامی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی -لارڈ واجد خان کی خصوصی شرکت کی -اس موقع پر ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی انجیلا رینر نے انتخابی میٹنگ میں موجود تمام کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ الیکشن جیت۔ کر فلسطین میں مکمل جنگ بندی ااور اور فلسطین کی تعمیر میں اپنا بھر پور کردار ادا کرونگی انکا مزید کہنا تھاکہ نوجوانوں کی نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گی -لارڈ واجد خان نے کہا کہ سب سے پہلے آج کی کامیاب انتخابی میٹنگ کروانے پر چودھری خالد چودھری قمر کا شکر گزار ھوں انکا مزید کہنا تھا انجیلا رینر لیبر پارٹی کے الیکشن جیتنے پر ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ھونگی-اور اپنے حلقے کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار اد کریں گی -میزبان چودھری اختر ملوانہ اور اسلامک فیونرل کمیٹی کے صدر چودھری قمر الزمان کا کہنا تھا کہ آج انجیلا رینر ھمارے پاس ووٹ دینے کی درخواست لے کر آئ ھے -ھم سب نے انکی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ھے آپ سب سے درخواست ھے کہ انجیلا رینر کو ووٹ دے کر کامیاب کرایا جائے تاکہ آشٹن اور گردو نواح کی مزید ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرے -کاروباری شخصیت چودھری جعفر -رضوان چودھری اور میزبا ن چودھری رفاقت نے کہا کہ ھم انجیلا رینر کی مکمل حمایت کرتےہیں ھماری آشٹن میں بسنے والی بین الثقافتی و مزاہب کمیونٹی سے اپیل ھے کہ انجیلا رینرکوبرطانوی پارلیمنٹ منتخب کروانے میں کردار ادا کریں -نوجوان رمیز حسین نے بھی انجیلا رینر کی مکمل حمایت کی اس سے پہلے اسلامک فیونرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری طاہر چودھری نے کہا کہ کہ میں اپنی کمیٹی جس سے چھ سو فیملی منسلک ھے کی جانب سے انجیلا رینر کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ھوں -آخر میں انجیلا رینر کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئ

آشٹن میں بسنے والی بین الثقافتی و مزاہب کمیونٹی نے اس بات کا اعادہ کیاوہ رنگ و نسل مزہب اور علاقائ تعلق سے بالاتر ہو کر انجیلا رینر کو اپنا نمائندہ منتخب کروانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

How Orphaned Hearts Changed Mine: My Journey with Almarah Foundation

Related Posts
Total
0
Share