Reg: 12841587     

بجلی بحران سنگین: 350 میگاواٹ بجلی پیدا کرنیوالا پاور ہاؤس پھر بند

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بجلی کے بحران کے باعث 29 مارچ کو دوبارہ چلایا جانے والا 350 میگاواٹ  بجلی پیدا کرنے والا پاور ہاؤس فرنس آئل کی عدم فراہمی پر ایک بار پھر بند ہوگیا۔

جامشورو تھرمل پاور ہاؤس کے سینئر افسر کے مطابق جامشورو تھرمل پاور ہاؤس کو پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے طویل عرصے تک بند کرکے آئی پی پیز سے بجلی خریدی جارہی تھی تاہم بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے جامشورو پاور ہاؤس کو 29 مارچ کو دوبارہ فعال کرکے بجلی پیدا کرنے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

چار یونٹ 355 میگاواٹ بجلی پیدا کرکے نیشنل گرڈ میں فراہم کی جارہی تھی تاہم پی ایس او کی جانب سے اچانک تیل کی فراہمی روک دی گئی جس کے باعث چاروں یونٹس بند ہوگئے، تھرپاور ہاؤس پر پی ایس او کے کوئی واجبات نہیں ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاوات تک جاپہنچا جس کے باعث حیدراباد سمیت سندھ بھر میں 14 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

Mayor Rachdale Asim Rasheed unfurled the flag at Rochdale Borough Council Riverside Office on the occasion of Pakistan Day, March 23, organized by Rochdale Pakistani Kashmiri Association.

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

Related Posts
Total
0
Share