Reg: 12841587     

’جو عوامی خیال اقتدار چلے جانے کے بعد یاد آئے وہ اپنے منہ پر طمانچہ ہوتا ہے‘

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو عوامی خیال اقتدار چلے جانے کے بعد یاد آئے وہ اپنے منہ پر طمانچہ ہوتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ  اسٹاپ اور واچ لسٹ عمران خان کے حکم پر چلتی رہی لیکن اسٹاپ اور واچ لسٹ کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ واچ لسٹ اور اسٹاپ لسٹ پر نظر ثانی کرنے کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے، یہ کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ کابینہ کمیٹی کو دے گی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پوری کابینہ کو ای سی ایل پر ہونا چاہیے تھا، عمران خان اور شہزاد اکبر نے سیاسی انتقام لیا، عدالتوں میں کوئی الزام سیاست دانوں پر ثابت نہیں ہوا۔

انہوں نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے  کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے تباہ کیے ہوئے حالات سنبھال رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر اضافے پر غور

Next Post

مٹیاری: سڑک پرگرے تیل کے باعث مزدوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، ایک شخص ہلاک،21 زخمی.

Related Posts
Total
0
Share