مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
گھوٹکی پولیس نے الیکشن میں فوج کی تعیناتی کے لیے اعلیٰ افسران کو خط لکھ دیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران نے ڈی آئی جی کو خط لکھ کر علاقے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور الیکشن کے دوران فوج تعیناتی کی درخواست کی۔
ایس ایس پی نے خط میں لکھا کہ انتخابات میں امن و امان قائم کرنے کیلئے فوج کی تعیناتی ناگزیر ہے کیونکہ ماضی میں کیے گئےگرینڈآپریشن کے مثبت نتائج نہیں ملے، ڈاکو شہریوں کو سکھر ملتان موٹروے سے اغوا کررہے ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہےکہ شر اور جاگیرانی گینگ ریاست کو کمزور کررہے ہیں، مزاحمت پرڈاکو شہریوں کو قتل کردیتے ہیں اور متعدد پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں سےشہریوں میں خوف وہراس ہے۔