مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
امریکا اور برطانیہ کی دیکھا دیکھی ان کے اتحادی ملکوں نے بھی اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اُنروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیا۔
اسرائیل پر حملے کے الزام کے بعد امریکا نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا تھا، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے امدای ادارے اونروا کے 12 کارکنان پر اسرائیل پر حملہ کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔
عاس سے قبل امریکا، برطانیہ،کینیڈا، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت 8 ممالک بھی انروا کے لیے فنڈنگ بند کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔رب میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ حکومت نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے لیے نئی فنڈنگ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے اتحادی ملکوں کے اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امدادی ادارے کی فنڈنگ روکنے کا مطلب انسانی حقوق تنظیموں پر اسرائیل کی پابندیوں کو جواز فراہم کرنا ہے، ان ملکوں کو چاہیے کہ اسرائیل کی صیہونی حکومت کی فوجی امداد روکیں۔