Reg: 12841587     

طاقتور مغربی سسٹم ملک میں داخل، شدید بارشوں اور برفباری کا امکان

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

ملک میں طاقتور مغربی سسٹم کے تحت شدید بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق طاقتور مغربی سسٹم پاک افغان اورپاک ایران سرحدی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے،  موجودہ سسٹم رواں موسم سرما کا سب سے طاقتور سلسلہ ثابت ہوسکتا ہے، بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں آج دوپہر تک مغربی سسٹم کے اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ آج سے فروری کی وسط تک شدید سرد لہر کے جاری رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے شمال بالائی علاقوں میں پارہ منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتاہے، مغربی سسٹم کے تحت بلوچستان کے شمال مشرقی، جنوب اور ساحلی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارکھان،کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، سوئی، سبی، بولان، ڈھاڈر، مستونگ، قلات، خاران، پشین، نوشکی، پنجگور، آواران، تربت، حب، اورماڑہ، پسنی، گوادر، دالبندین، واشک، ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ اللہ یار اور  جھل مگسی میں بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھاربارش سے شمال مشرقی علاقوں کے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے جب کہ زیارت، قلعہ عبداللہ، خانوزئی، مسلم باغ، کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی میں برفباری کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

عمران اور بشریٰ کے اثر و رسوخ کے باعث قیمتی سیٹ کی کم قیمت لگائی گئی، توشہ خانہ کیس کا تفصیلی فیصلہ

Next Post

اسرائیلی فوج فلسطینیوں کیخلاف ایک اور آپریشن کا منصوبہ بنا رہی ہے: رپورٹ

Related Posts
Total
0
Share