گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کی بہت تضحیک کی لیکن آج پی ٹی آئی کو ان کے در حاضر ہونا پڑا۔
خواجہ سعدرفیق نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان عالم دین اور دانشمند سیاسی رہنما ہیں، مولانا فضل الرحمان کے مؤقف سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن ان کے احترام سے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مولانا کی بہت تضحیک کی، بہتان لگائے اور گالیاں دیں لیکن آج پی ٹی آئی کو ان کے در دولت پر حاضر ہونا ہی پڑا۔
خواجہ سعد نے پی ٹی آئی پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہرکہی بات منہ پر ہی آتی ہے، لہذا اسی قدر کہا جائے جتنا برداشت کر سکیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی زرداری کے درپر حاضری دے کریوٹرن لےگی، پی ٹی آئی نے سیاسی برادری پرحملے کے بجائے مکالمہ کیا ہوتا تو آج یہ دن نہ آتا، سیاسی بگاڑ اور رسہ کشی کا سب سے زیادہ فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہوا۔