گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی کابینہ کے پہلے مرحلے میں دو وزارت دینے کے معاملات طے ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم کی خواہش پر اسے پورٹ اینڈ شپنگ اور آئی ٹی کی وزارت دینے پر حامی بھر لی ہے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے دونوں وزیروں کے نام دے گی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے سینئر رہنما سید مصطفیٰ کمال، سید امین الحق اور جاوید حنیف میں سے دو کے نام فائنل کیے جائیں گے