Reg: 12841587     

کوئٹہ سے لاہور کیلئے نواب اکبر بگٹی ایکسپریس بحال کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد موخر

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

لاہور:  محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے لاہور کیلئے نواب اکبر بگٹی ایکسپریس بحال کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد موخر کردیا۔

محکمہ ریلوے کے حکام کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں کوئٹہ سے کراچی کیلئے بولان ایکسپریس کی بحال کے افتتا ح کے موقع پر 23 مارچ سے لاہور کیلئے نواب اکبر بگٹی ایکسپریس بحال کر نے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے محکمہ ریلوے کو نواب اکبر بگٹی ایکسپریس بحال کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔

تاہم انوار الحق کاکڑ کے سبکدوش ہونے کے بعد ریلویز نے ان کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے 15 مارچ سے نافذالعمل ہونے والے ٹرینوں کے شیڈول میں نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کے ٹائم ٹیبل کو شامل نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا غیر اعلانیہ اضافہ

Next Post

بھارتی وزیراعظم مودی کی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

Related Posts
Total
0
Share