گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
کسٹمز حکام کے مطابق نظام الدین نامی مسافر دبئی سے امارات ائیر لائن کی پرواز EK 606 سے کراچی پہنچا تھا، مسافر کو شک کی بنیاد پر گرین چینل پر روک کر ان کے سامان کے بارے میں استفسار کیا گیا۔
حکام کا بتانا ہے کہ مسافر نے کسی ممنوعہ اور قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیاء کی موجودگی سے انکار کیا، مسافر کے جواب سے غیر مطمئن ہونے پر سامان کی اسکینگ کی گئی تو ان کے سامان میں سونے کے زیورات کی نشاندہی ہوئی جس پر مسافر کے سامان کو کسٹمز کے عملے نے ایگزامینیشن کاؤنٹر پر منتقل کرکے مسافر کی موجودگی میں ان کے سامان کی تفصیلی جانچ پڑتال کی اور ان سے سونے کے زیورات کے بارے میں استفسار کیا تو مسافر اس کا تسسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
کسٹمز کے عملے نے برآمد ہونے والے زیورات کو اپنی تحویل میں لے کر ضبط کر لیا۔
زیورات کا مجموعی وزن 49 تولہ اور اس کی کل مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ 47 ہزار روپے بنتی ہے، ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے