گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
دنیا بھر میں خواتین کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے اور اس دن کی مناسبت سے پاکستان میں بھی آج تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
خواتین کھیتوں کھلیانوں سے لےکر جدید سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں، چنانچہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آج ملک بھر میں ریلیاں، واک، سیمینارز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج کادن ہرشعبے میں خواتین کی کامیابیوں کے اعتراف کا دن ہے، خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیح رہے گی۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پہلی بار 1975 میں خواتین کے عالمی سال کے موقع پر خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔