گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہم تمام کیسز کا سامنا کریں گے۔
لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنی ڈیوٹی سمجھ رکھی ہے کہ عمران خان کو جیل سے نہیں نکلنے دینا۔
انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسر کئی ماہ گزرنے کے باوجود تفتیش مکمل نہیں کرسکا، جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت پر آئے تو جج ہی موجود نہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا تو کبھی جج نہیں آتے، لوگوں کو 9 ماہ سے تنگ کیا جا رہا ہے، تفتیش مکمل نہیں ہو رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر (ن) لیگ کا دفتر جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا، مریم نواز کو ساتھ لے کر (ن) لیگ کے دفتر، کلمہ چوک اور کور کمانڈر ہاؤس جائیں گے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنت میں تکلیف تھی، سپرنٹنڈنٹ کو بتانا چاہیے تھا۔