Reg: 12841587     

ایف آئی اے نے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کو طلب کرلیا

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو طلب کرلیا۔

اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے لاہور زون نے سابق چیئرمین واپڈا کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے خلاف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی شکایت پرانکوائری درج ہے، واپڈا اتھارٹی پرملکی خزانےکو 1454 ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچانےکےالزامات ہیں۔

نوٹس کے متن کے مطابق آپ 22 مارچ کوایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ دستاویزات اورشواہدکی روشنی میں اپنی پوزیشن واضح کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

امریکا کا پاکستان میں دہشت گرد حملے سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

Next Post

بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر مزید 40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

Related Posts
Total
0
Share