Reg: 12841587     

پاک سرزمین پارٹی کے نمائندگان نے پاکستان کی74سالہ تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئےبرمنگھم میں خطاب کرتے ہوئے کہا

برمنگھم ( عارف چودھری)

پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چیرمین شبیر احمد قائم خانی نے کہامہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور وزیر اعظم عمران خان فرماتے ہیں گھبرانا نہیں ان خیالات کا اظہار وہ برمنگھم میں پاک سرزمين پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود کی جانب سے دیئے گئے ایک عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے پاکستان کی 74سالہ تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہانے خواب دیکھائے گئے کبھی روٹی کپڑا اور مکان, کبھی اپنا ووٹ اپنوں کے لئے,کبھی ووٹ کو عزت دو اور کبھی نئے پاکستان کے جھوٹے خواب دیکھائے گئے اور وزیراعظم عمران خان نا گھبرانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

بقول عمران خان پہلے چوروں کی حکومت تھی تو آٹا 40 روپے کلو تھا اور آج ایمانداروں کی حکومت میں آٹا 85 روپے کلو ہو گیا ہے ۔ اگر ایمانداری کا یہ معیار ہے تو چوروں کی حکومت بہتر تھی انہوں نے مزید کہا کہ پاک سرزمين پارٹی کے چیرمین کا ماضی گہواہ ہے کہ انہوں اپنے بطور میئر تاریخی کام کئے اور انہی کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کی سابقہ جماعت اکثریت سے الیکشن جیتی تھی۔

اگر مصطفی کمال کی بطور میئر کارکردگی نکال دیں تو ایم کیو ایم کی کارگردی صفر ہے ۔ مصطفی کمال نے انسانيت کو بچاتے ہوئے کراچی کے تین کروڑ سے زائد لوگوں کو بچایا اور را کے ایجنٹ کے چنگل سے جان چھڑائی ۔ شبیر قائم خانی نے پاکستان,کشمیر,اورسیز پاکستانيوں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے سیر حاصل گفتگو کی اور صحافيوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔

پاک سر سزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چھودری الطاف شاہد نے کہا کہ اورسیز پاکستانی اور کشمیری جوق در جوق پی ایس پی میں شامل ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب یورپ تک پھلتا جا رہا ہے جو خوش آئند بات ہے پاک سرزمين پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر اور تقریب کے میزبان مرزا فیصل محمود نے مہمان خصوصی شبیر احمد قائم خانی کو بر طانیہ خصوصا برمنگھم آمد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ برمنگھم اور برطانیہ کی سرزمین مصطفی کمال کی منتظر ہے ۔

فیصل محمود نے مزید کہا 3 مارچ2016 ء کو مصطفی کمال اور انیس قائم خانی اپنی جان ہتھلی پر رکھ کر کراچی آیے تھے انہوں نے کہا کہ میرے ضمیر نے فیصلہ کیا کہ ان دو بہادر پاکستان کے بیٹوں کا ساتھ دینا چاہے اور جب مصطفی کمال کے قافلے میں شموليت کا سلسلہ جاری تھا تو برطانیہ کی سرزمين پر پہلی پریس کانفرنس ان کی ہوئی تھی تو انہوں نے اہنی پریس کانفرس کا حوالہ دیتے ہونے کہا الطاف حسین وقت کا فرعون ہے اور اس فرعون سے نجات کے لئے انہوں نے مصطفی کمال کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا جس پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ تمہیں اپنی جان پیاری نہیں ہے? جس کا جواب دیتے ہوئے فیصل محمود نے کہا جو رات قبر میں ہے تو کوئی مجھے بچا نہیں سکتا زندگی اور موت اللہ تعالی کی جانب سے ہیں اگر میری موت الطاف حسين کے چیلوں سے لکھی ہوئی ہے تو کوئی انہہں بچا نہیں سکتا ۔

وقت نے ثابت کیا کراچی سمیت پورے سندھ میں امن آ چکا ہے اور برطانیہ کی سرزمين بھی ایم کیو ایم کے لئے سکڑتی جا رہی ہے.تقریب سے پی ایس پی برطانیہ کی نائب صدر زبیدہ خانم,برمنگھم کی جنرل سیکریٹری تہمینہ شاہد,والسال کے صدر عدنان ملک,بیرسٹر عبدل رشید, معروف قانون دان زاہد چھودری,شہزاد اقبال,کونسلر ذاکراللہ,کونسلر بابرباز, سابق کونسلر راجہ شوکت ,نائب مغل, چھودری شکیل, افتخار جگنو اور دیگر نے خطاب کیا ۔

تقریب کی کمپیرنگ غلام نبی عامر ,تلاوت قران پاک راجہ مشتاق ,نعت رسول مقبوليت ﷺ احمد جہانگیر قادری اور اشتیاق نے پیش کیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نائجیریا کے 61 یوم آزادی

Next Post

آکسفورڈ پاکستان پروگرام نے پاکستان ہائی کمیشن لندن کا آغاز کیا

Related Posts
Total
0
Share