Reg: 12841587     

بھارتی ٹی وی شو سی آئی ڈی کے اداکار چل بسے

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بھارتی کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے معروف اداکار دنیش فیڈنس پیر کی رات چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیش فیڈنس کی موت کی تصدیق ساتھی اداکار اور سی آئی ڈی میں ‘دیا’ کا کردار نبھانے والے دیانند شیٹی نے کی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیش سے متعلق 3 دسمبر کو بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے سبب ممبئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، لیکن بعدازاں دیانند شیٹی نے یہ خبریں جھوٹی قرار دی تھیں۔

 دیانند شیٹی نے بتایا کہ دنیش کو جگر کا مسئلہ تھا، اسی وجہ سے ان کا علاج جاری تھا اور گزشتہ کئی دن سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

پیر کی رات ان کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے۔

واضح رہے کہ 57 سالہ دنیش فیڈنس سی آئی ڈی میں ‘فریڈرکس’ کا کردار ادا کیا،  دنیش  نے سی آئی ڈی سے شہرت حاصل کی، اس کے علاوہ وہ کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں بھی ایک مختصر کردار میں نظر آچکے ہیں۔

خیال رہے کہ سی آئی ڈی کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی، یہ بھارت میں طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بی ایم ایجوکیٹر سپین کے ڈائریکٹر مظہر حسین راجہ کی نواسی ایزل ذیشان راجہ کی تقریب سالگِرہ دھوم دھام سے منائی گئی

Next Post

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلیت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

Related Posts
Total
0
Share