عارف چودھری مانچسٹر برطانیہ
برطانیہ کی کاروباری شخصیت اور مسلم لیگ قاف برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی نے پاکستان کے ممتاز صنعتکار اور مال ون -ٹینتھ ایونیو لاھور کے چیف ایگزیگٹیو رانا امتیاز احمد کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ مین استقبالیہ دیا -جس میں مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ برطانیہ کے صدر چودھری خالد ہنجرا -کی خصوصی شرکت دوسرے شرکت کرنے والوں میں حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں ٹریڈ ایڈوائزر شہر یار خان -برطانیہ کی ممتاز کاروباری اور مزہبی شخصیت میاں اسحاق عزیز -منیر گروپ کے چئیرمین چودھری منیر -اور دوسرے کمیونٹی لیڈر زشامل تھے –
مہمان خصوصی رانا امتیاز احمد نے سید رضوان ہاشمی کا انکے اعزاز میں ڈنر دینے پر شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے -میں نے بھی ہیاں سے جا کر پاکستان میں انویسٹمینٹ کی -وہ ماشااللہ بکت کامیاب ھوئ -میزبان مسلم لیگ قاف برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کی گئ نئ قانون سازی سے حکومت پر عوام کا اعتماد میں مزید اضافہ ھوا ھے -چودھری خالد محمود ہنجرا اور اٹلی میں ٹریڈ ایڈوائزر شہر یار خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے ملکی معثیت کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں -میاں اسحاق عزیز -چودھری عرفان احمد -اور چودھری منیر نے سید رضوان ہاشمی کو آج کے کامیاب پروگرام کرانے پر شکریہ ادا کیا -اور امید کا اظہار کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ملک میں سیاسی و معاشی استحکام پیدا ھو گا۔