Reg: 12841587     

ورلڈکپ میں سفر کے آغاز سے قبل بابر کے والد نے بیٹے کو کیا پیغام دیا؟

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے پاکستانی فینز سے  کپتان اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کی درخواست کی ہے۔

اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی حوصلہ افزائی کیلئے پوسٹ شیئر کی۔

اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کو اتفاق کی قو ت کا سبق بھی دیا۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستانی کپتان اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں، آخر تک ہمت نہ ہاریں بلا خوف کھیلیں، اتفاق سب سے بڑی قوت ہے، یہی سبق یہاں پہنچ کر بابر کو سمجھایا۔

واضح رہے کہ بابراعظم کی فیملی ان کی سپورٹ کے لیے امریکا میں موجود ہے اس سے قبل بابر کی فیملی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران بھی موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

توہین عدالت کیس: مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

Next Post

لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ

Related Posts
Total
0
Share