Reg: 12841587     

ایف آئی ایچ رینکنگ: پاکستان ہاکی ٹیم 16سے 14 ویں پوزیشن پر آگئی

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ( ایف آئی ایچ ) رینکنگ میں پاکستان ہاکی ٹیم 16ویں سے 14 ویں پوزیشن پر آگئی۔

کینیڈا کو شکست دینے کے بعدپاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے

 قومی ٹیم نے گزشتہ روز کینیڈا کو 8 -1 سے شکست دی جس کے بعد قومی ہاکی ٹیم 16ویں سے 14 ویں پوزیشن پر آگئی۔

پاکستان عالمی رینکنگ میں 17 ویں پوزیشن پر جاچکا تھا، اذلان شاہ کپ سے قبل پاکستان 17 ویں سے 15 ویں پوزیشن پر آیا تھا ۔

تاہم اذلان شاہ کا فائنل ہارنے کے بعد پاکستان 15 ویں سے 16 نمبر پر چلا گیا تھا۔

اس کے بعد نیشنز کپ میں ملائیشیا کے خلاف میچ برابر کرنے اور پھر کینیڈا کے خلاف بڑی کامیابی کے بعد پاکستان 16 سے 14 ویں پوزیشن پر آگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

حقائق سے آنکھیں نہیں چرا سکتے، پنجاب پولیس جرائم کنٹرول کرے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

Next Post

توہین عدالت کیس: مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

Related Posts
Total
0
Share