عارف چوہدری )اولڈھم برطانیہ)
ممتاز کاروباری سماجی و سیاسی شخصیت تنویر چوہدری نے پاکستان سے آئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ایڈوائزر نوید چوہدری اور کاروباری سماجی شخصیت رانا امتیاز کے اعزاز میں لاہوری توا اینڈ گرل اولڈہم میں عشائیہ دیا۔ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات ظہور طیب ، نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید قریشی – ایم کیو ایم برطانیہ کے صدر چویدری الطاف شاہد -ندیم خان -سابق سینئر سپرٹیڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کاروباری مزہبی شخصیت میاں محمد اسحاق عزیز – حیدر علی -کاشف ملک -ملک عثمان حیدر – عرفان احمد -ودیگر کی شرکت ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ایڈوائزر نوید چوہدری نے کہا کہ جسطرح پاکستانی کمیونٹی نے متحد ہو کر برطانیہ کے عام انتخابات میں انڈین نژاد برطانوی وزیراعظم کو چلتا کیا قابل ستائش ہے اس سے پاکستان کا وقار بلند ہوا ۔پاکستان کے موجودہ حالات بارے انکا کہنا تھا کہ حالات قابو میں ہیں ٹیکس ضرور بڑھے ہیں لیکن قلیل مدتی ہیں انے والے وقت میں پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہو گی جس سے حالات اچھے ہو جائیں گے ۔ میزبان تنویر چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے آئے مہمانوں کی ہمیشہ ہی مہمان نوازی کرتے ہیں پاکستانی کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہو گا ۔ممتاز کاروباری شخصیت ظہور طیب کا کہنا تھا کہ ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ کب پاکستان کے حالات بہتر ہوں تاکہ ہم وہاں سرمایہ کاری کر سکیں ۔ ایم کیو ایم برطانیہ کے صدر چوہدری الطاف شاہد سدھو نے کہا کہ ہمیں برطانیہ میں رہتے ہوئے یہاں کی سیاست میں حصہ لینا چاہیے تاکہ اپنے مسائل پارلیمنٹ تک پہنچیں ساتھ ہی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر متحدہ طور پر اپنے مسائل سے حکومت پاکستان کو بھی آگاہ کرنا چاہیے تاکہ وہ حل ہو سکیں ۔اٹلی سے آئے مہمان انویسٹمنٹ کونسلر شہر یار خان نے پروگرام کے انعقاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں برطانیہ و یورپ میں رہتے ہوئے سیاسی میدان میں حصہ لینے کے ساتھ یہاں ہی سرمایہ کاری کرنی چاہیے ۔نوجوان کاروباری شخصیت اور نبیل گروپ کے چئیرمین نبیل جاوید قریشی نے کہا کہ ہمیں برطانوی کمیونٹی کے ساتھ میل جول بڑھانا چاہیے تاکہ ہماری شراکت داری سے وہ جان سکیں کہ ہم بھی اس معاشرے میں ایک مقام رکھتے ہیں برطانوی پارلیمنٹ کے لیے بڑی تعداد میں ہمارے اراکین منتخب ہونا قابل فخر ہے ۔ملک عثمان حیدر نے کہا کہ برطانیہ کے حالیہ انتخابات میں ایشیائ افراد کے پارلیمنٹ میں پہنچنے سے ہمارے مسائل وہاں تک پہنچنے کے ساتھ حل ہوں گے ۔ کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاہر بشیر بیگ کا کہنا تھا ہماری نوجوان نسل کو برطانیہ میں سیاست کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری بھی کرنی چاہیے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ہنر مند افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ ہم مادر وطن میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دے سکیں ۔