Reg: 12841587     

پاکستان آسٹریلیا کا سیمی فائنل دلچسپ ہو گا، آسٹریلوی ہائی کمشنر

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل دلچسپ ہو گا، جبکہ اگلے سال آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان آنے کی خبر اچھی ہے، دونوں ملکوں میں کرکٹ کا بہت شوق پایا جاتا ہے۔

لاہور کے کنیئرڈ کالج میں ویمن کرکٹ کپ کے موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرت ہوئے کہا کہ لاہور دوبارہ آکر اچھا لگا ہے، پی سی بی اور کنئیرڈ کالج نے اچھے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اگلے برس پاکستان آنے کی خبر اچھی ہے،پاکستان اور آسٹریلیا میں کرکٹ کا بہت شوق پایا جاتا ہے، کرکٹ دونوں ممالک میں لوگوں کو اکٹھا کرتی ہے۔

ڈاکٹر جیفری شا کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو سب انجوائے کر رہے ہیں، سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مقابلے کا منتظر ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہت اچھا کھیلا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میں فیورٹ کے معاملے میں نہیں پڑ سکتا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ میچ ہو گا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہت اچھا کھیلا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دورۂ پاکستان سےمتعلق کچھ کھلاڑیوں میں بے چینی ہے، آسٹریلوی کپتان

Next Post

چیئرمین نیب پر کیس ہوگا: شاہد خاقان عباسی

Related Posts

بھارت کا ایشیا کپ کھیلنے کیلئے پاکستان آنے سے انکار

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز) بھارت نے ایشیا کرکٹ کپ 2023 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شا ، نے کہا ہے ایشیا کپ کسی نیوٹرل وینیو پر ہو سکتا ہے لیکن بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ اس سے پہلے یہ خبریں بھی آرہی تھیں کہ…
Read More
Total
0
Share